Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Mu'minun 23:58

Verse 58 of 118

وَالَّذِیْنَ هُمْ بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَ ۟ۙ

ترجمہ

جو اپنے ربّ کی آیات پر ایمان لاتے ہیں،

English translation

who have full faith in the Signs of their Lord;

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 55

    آیات سے مراد دونوں طرح کی آیات ہیں، وہ بھی جو خدا کی طرف سے اس کے انبیاء پیش کرتے ہیں ، اور وہ بھی جو انسان کے اپنے نفس میں اور ہر طرف آفاق میں پھیلی ہوئی ہیں۔ آیاتِ کتاب پر ایمان لانا اُن کی تصدیق کر نا ہے، اور آیاتِ آفاق و اَنْفُس پر ایمان لانا اُن حقیقتوں پر ایمان لانا ہے جن پر وہ دلالت کر رہی ہیں۔

Al-Mu'minun 23:58 — Translation & Tafsir | Read Maududi