Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Mu'minun 23:52

Verse 52 of 118

وَاِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّاَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُوْنِ ۟

ترجمہ

اور یہ تمہاری اُمّت ایک ہی اُمّت ہے اور میں تمہارا ربّ ہوں ، پس مجھی سے ڈرو۔

English translation

This community of yours is one community, and I am your Lord; so hold Me alone in fear.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 50

    ”تمہاری اُمت ایک ہی اُمت ہے“،  یعنی تم ایک ہی گروہ کے لوگ ہو۔”امت“ کا لفظ اُس مجموعہ افراد پر بولاجاتا ہے جو کسی اصلِ مشترک پر جمع ہو۔ انبیاء چونکہ اختلافِ زمانہ و مقام کے باوجود ایک عقیدے ، ایک دین اور ایک دعوت پر جمع تھے، اس لیے فرمایا گیا کہ ان سب کی ایک ہی اُمّت ہے۔ بعد کا فقرہ  خود بتا رہا ہے کہ وہ اصل مشترک کیا تھی جس پر سب انبیاء جمع تھے۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو البقرہ، آیات 13۰ تا 133 – 213۔ آل عمران، 19 – 2۰ – 33 – 34 – ۶4 – 79 تا 85۔ النساء، 15۰ تا 152۔ الاعراف 59 – ۶5 – 73 – 85۔ یوسف، 37 تا 4۰۔ مریم، 49 تا 59۔ الانبیاء، 71 تا 93۔

Al-Mu'minun 23:52 — Translation & Tafsir | Read Maududi