Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Mu'minun 23:5

Verse 5 of 118

وَالَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ ۟ۙ

ترجمہ

اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں،

English translation

who strictly guard their private parts

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 6

    اس کے دو مطلب ہیں۔ ایک یہ کہ اپنے جسم کے قابلِ شرم حصوں کو چھپا کر رکھتے ہیں ، یعنی عریانی سے پرہیز  کرتے ہیں اور اپنا ستر دوسروں کے سامنے نہیں کھولتے ۔ دوسرے یہ کہ وہ اپنی عصمت و عفت کو محفوظ رکھتے ہیں ، یعنی صنفی معاملات میں آزادی نہیں برتتے اور قوت شہوانی کے استعمال میں بے لگام نہیں ہوتے۔ (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد سوم، النور ، حواشی 3۰ – 32)۔

Al-Mu'minun 23:5 — Translation & Tafsir | Read Maududi