Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Mu'minun 23:45

Verse 45 of 118

ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰی وَاَخَاهُ هٰرُوْنَ ۙ۬ بِاٰیٰتِنَا وَسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ ۟ۙ

ترجمہ

پھر ہم نے موسیٰؑ اور اس کے بھائی ہارونؑ کو اپنی نشانیوں اور کھُلی سَنَد کے ساتھ فرعون اور اس کے اَعیانِ سلطنت کی طرف بھیجا

English translation

Then We sent Moses and his brother Aaron with Our Signs and a clear authority

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 41

    ”نشانیوں“ کےبعد”کھلی سند“ سے مراد یا تو یہ ہے  کہ ان نشانیوں کا اُن کے ساتھ ہونا ہی اس باک کی کھلی سند تھا کہ وہ اللہ کے بھیجے ہوئے پیغمبر ہیں۔ یا پھر نشانیوں سے مراد عصا کے سوا دوسرے وہ تمام معجزات ہیں جو مصر میں دکھائے گئے تھے، اور کھلی سند سے مراد عصا ہے ، کیونکہ اس  کے ذریعہ سے جو معجزے رونما ہوئے اُن کے بعد تو یہ بات بالکل ہی واضح ہو گئی تھی کہ یہ دونوں بھائی  مامور من اللہ ہیں۔ (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم، الزخرف حواشی 43 – 44)۔

Al-Mu'minun 23:45 — Translation & Tafsir | Read Maududi