Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Mu'minun 23:23

Verse 23 of 118

وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰی قَوْمِهٖ فَقَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ ۟

ترجمہ

ہم نے نوحؑ  کو اس کی قوم کی طرف بھیجا۔ اس نے کہا”اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا تمہارے لیے کوئی معبُود نہیں ہے، کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟“

English translation

We sent Noah to his people, and he said: "My people! Serve Allah; you have no deity other than He. Do you have no fear?"

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 24

    تقابل کے لیے ملاحظہ ہو الاعراف، آیات 59 تا ۶4۔ یونس  ، آیات 71 تا 73۔ ہُود، آیات 25 تا 48۔ بنی اسرائیل، آیت 3۔ الانبیاء، آیات 7۶ و 77۔

  2. 25

    یعنی کیا تمہیں اپنے اصلی اور حقیقی خدا کو چھوڑ کر دوسروں کی بندگی کرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا ؟ کیا تم اس بات سے بالکل بے خوف ہو کہ جو تمہارا اور سارے جہان کا مالک و فرمانروا ہے اُس کی سلطنت میں رہ کر اس کے بجائے دوسروں کی بندگی و اطاعت کرنے اور دوسروں کی ربوبیت و خداوندی تسلیم کرنے کے کیا نتائج ہوں گے؟

Al-Mu'minun 23:23 — Translation & Tafsir | Read Maududi