Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Mu'minun 23:115

Verse 115 of 118

اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰكُمْ عَبَثًا وَّاَنَّكُمْ اِلَیْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ ۟

ترجمہ

کیا تم نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ ہم نے تمہیں فضُول ہی پیدا کیا ہے اور تمہیں ہماری طرف کبھی پلٹنا ہی نہیں ہے؟“

English translation

Did you imagine that We created you without any purpose, and that you will not be brought back to Us?"

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 105

    اصل میں  عَبَثًا کا لفظ استعمال کیا گیا ہے ، جس کا ایک مطلب تو ہے”کھیل کے طور پر“۔ اور دوسرا مطلب ہے”کھیل کے لیے“۔ پہلی صورت میں آیت کے معنی یہ ہوں گے،”کیا تم نے یہ سمجھا تھا کہ ہم نے تمہیں یونہی بطور ِ تفریح بنا دیا ہے ، تمہاری تخلیق کی کوئی غرض و غایت نہیں ہے، محض ایک بے مقصد مخلوق بنا کر پھیلا دی گئی ہے“۔ دوسری صورت میں مطلب یہ ہوگا ،”کیا تم یہ سمجھتے تھے کہ تم بس کھیل کود اور تفریح  اور ایسی لاحاصل مصروفیتوں کے لیے پیدا کیے گئے ہو جن کا کبھی کوئی نتیجہ نکلنے والا نہیں ہے“۔

Al-Mu'minun 23:115 — Translation & Tafsir | Read Maududi