Al-Mu'minun 23:104
Verse 104 of 118
تَلْفَحُ وُجُوْهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِیْهَا كٰلِحُوْنَ ۟
ترجمہ
آگ اُن کے چہروں کی کھال چاٹ جائے گی اور اُن کے جبڑے باہر نکل آئیں گے۔۔۔۔”
English translation
The Fire shall scorch their faces, exposing their jaws.
تفہیم القرآن — حواشی
- 100
اصل میں لفظ کَا لِحُوْنَ استعمال کیا گیا ہے۔ کالح عربی زبان میں اس چہرے کو کہتے ہیں جس کی کھال الگ ہو گئی ہو اور دانت باہر آگئے ہوں جیسے بکرے کی بھُنی ہوئی سری ۔ عبد اللہ بن مسعودؓ سے کسی نے کالح کے معنی پوچھے تو انہوں نے کہا اَلَمْ تَرَ اِلَی الرأ س المشیط؟” کیا تم نے بھُنی ہوئی سری نہیں دیکھی“؟
