Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Hajj 22:59

Verse 59 of 78

لَیُدْخِلَنَّهُمْ مُّدْخَلًا یَّرْضَوْنَهٗ ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَعَلِیْمٌ حَلِیْمٌ ۟

ترجمہ

وہ اُنہیں ایسی جگہ پہنچائے گا جس سے وہ خوش ہوجائیں گے۔ بے شک اللہ علیم اور حلیم ہے۔

English translation

He will surely admit them to a resort which will please them. Most certainly Allah is All-Knowing, Most Forbearing.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 102

    ”علیم“ ہے ، یعنی وہ جانتا ہے کہ کس نے فی الحقیقت اُسی کی راہ میں گھر بار چھوڑا ہے اور وہ کس انعام کا مستحق ہے۔ ”حلیم“ ہے یعنی ایسے لوگوں کی چھوٹی چھوٹی لغزشوں اور کمزوریوں کی وجہ سے ان کی بڑی بڑی خدمات اور قربانیوں پر پانی پھیر دینے والا نہیں ہے۔ وہ ان سے درگزر فرمائے گا اور ان کے قصور معاف کر دے گا۔

Al-Hajj 22:59 — Translation & Tafsir | Read Maududi