Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Hajj 22:3

Verse 3 of 78

وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِی اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّیَتَّبِعُ كُلَّ شَیْطٰنٍ مَّرِیْدٍ ۟ۙ

ترجمہ

بعض لوگ ایسے ہیں جو عِلم کے بغیر اللہ کے بارے میں بحثیں کرتے ہیں اور ہر شیطان ِ سرکش کی پیروی کرنے لگتے ہیں

English translation

Among people there are some who wrangle about Allah without knowledge and follow every rebellious devil,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 4

    آگے کی تقریر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں اللہ کے بارے میں ان کے جس جھگڑے پر گفتگو کی جارہی ہے وہ اللہ کی ہستی اور اس کے  وجود کے بارے میں نہیں بلکہ اس کے حقوق اور اختیارات  اور اس کی بھیجی ہوئی تعلیمات کے بارے میں تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اُن سے توحید اور آخرت منوانا چاہتے تھے ، اور اسی پر وہ آپ سے جھگڑ تے تھے۔ ان دونوں عقیدوں پر جھگڑا آخر کار جس چیز پر جا کر ٹھیرتا تھا وہ یہی تھی کہ خدا کیا کر سکتا ہے اور کیا نہیں کر سکتا ، اور یہ کہ کائنات میں آیا خدائی صرف ایک خدا ہی کی ہے یا کچھ دوسری ہستیوں کی بھی۔

Al-Hajj 22:3 — Translation & Tafsir | Read Maududi