Al-Anbiya' 21:9
Verse 9 of 112
ثُمَّ صَدَقْنٰهُمُ الْوَعْدَ فَاَنْجَیْنٰهُمْ وَمَنْ نَّشَآءُ وَاَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِیْنَ ۟
ترجمہ
پھر دیکھ لو کہ آخر کار ہم نے اُن کے ساتھ اپنے وعدے پُورے کیے، اور اُنہیں اور جس جس کو ہم نے چاہا بچا لیا، اور حد سے گزر جانے والوں کو ہلاک کر دیا۔
English translation
Then We fulfilled the promise We had made to them: We rescued them and those whom We wished, and We destroyed those who exceeded all bounds.
تفہیم القرآن — حواشی
- 11
یعنی پچھلی تاریخ کا سبق صرف اتنا ہی نہیں بتاتا کہ پہلے جو رسول بھیجے گئے تھے وہ انسان تھے ، بلکہ یہ بھی بتاتا ہےکہ ان کی نصرت و تائید کے ، اور ان کی مخالفت کرنے والوں کو ہلاک کر دینے کے، جتنے وعدے اللہ نے ان سے کیے تھے وہ سب پورے ہوئے اور ہر وہ قوم برباد ہوئی جس نے ان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ۔ اب تم اپنا انجام خود سوچ لو۔
