Al-Anbiya' 21:76
Verse 76 of 112
وَنُوْحًا اِذْ نَادٰی مِنْ قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ فَنَجَّیْنٰهُ وَاَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ ۟ۚ
ترجمہ
اور یہی نعمت ہم نے نُوحؑ کو دی۔ یاد کرو جبکہ اِن سب سے پہلے اُس نے ہمیں پکارا تھا۔ ہم نے اس کی دُعا قبول کی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو کَربِ عظیم سے نجات دی
English translation
We bestowed the same favour upon Noah. Recall, when he cried to Us before; We accepted his prayer and delivered him and his household from the great distress
تفہیم القرآن — حواشی
- 68
اشارہ ہے حضرت نوح ؑ کی اُس دُعا کی طرف جو ایک مدت دراز تک اپنی قوم کی اصلاح کے لیے مسلسل کوشش کر تے رہنے کے بعد آخر کا تھک کر انہوں نے مانگی تھی کہ اَنِّیْ مَغْلُوْ بٌ فَا نْتِصِرْ ، ”پروردگار ، میں مغلوب ہو گیا ہوں، اب میری مدد کو پہنچ“ (القمر ۔ آیت 1۰)۔ اور رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَی الْاَرْضِ مِنَ الْکٰفِرِیْنَ دَیَّارًا ، ”پروردگار ، زمین پر ایک کافر باشندہ بھی نہ چھوڑ“(نوح ۔ آیت 2۶)۔
- 69
کَربِ عظیم سے مراد یا تو ایک بدکردار قوم کے درمیان زندگی بسر کرنے کی مصیبت ہے ، یا پھر طوفان۔ حضرت نوح ؑ کے قصّے کی تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو۔ الاعراف ، آیات 59 تا ۶4۔ یونس، آیات 71 تا 73۔ ھُود ، آیات 25 تا 48، بنی اسرائیل ، آیت 3۔
