Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Anbiya' 21:71

Verse 71 of 112

وَنَجَّیْنٰهُ وَلُوْطًا اِلَی الْاَرْضِ الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَا لِلْعٰلَمِیْنَ ۟

ترجمہ

اور ہم اُسے اور لوطؑ کو بچا کر اُس سر زمین کی طرف نکال لے گئے جس میں ہم نے دنیا والوں کے لیے برکتیں رکھی ہیں۔

English translation

and We saved him and Lot and brought him to the land upon which We had bestowed Our blessings for all the people of the world.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 63

    بائیبل کے بیان کے مطابق حضرت ابراہیم ؑ کے دوبھائی تھے، نَحور اور حاران ۔ حضرت لوط ؑ حاران کے بیٹے تھے (پیدائش باب 11، آیت 2۶)۔ سُورۂ عنکبوت میں حضرت ابراہیم کا جو تذکرہ آیا ہے اس سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ اُن کی قوم میں سے صرف ایک حضرت لوط ؑ ہی ان پر ایمان لائے تھے (ملاحظہ ہو آیت 2۶)۔

  2. 64

    یعنی شام و فلسطین کی سرزمین۔ اس کی برکتیں مادّی بھی ہیں او ر روحانی بھی۔ مادی حیثیت سے وہ دنیا کے زرخیز ترین علاقوں میں سے ہے۔ اور روحانی حیثیت سے وہ 2 ہزار برس تک انبیاء علیہم السّلام کا مہبط رہی ہے۔ دنیا کے کسی دوسرے خطے میں اتنی کثرت سے انبیاء مبعوث نہیں ہوئے ہیں۔

Al-Anbiya' 21:71 — Translation & Tafsir | Read Maududi