Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Anbiya' 21:55

Verse 55 of 112

قَالُوْۤا اَجِئْتَنَا بِالْحَقِّ اَمْ اَنْتَ مِنَ اللّٰعِبِیْنَ ۟

ترجمہ

انہوں نے کہا”کیا تُو ہمارے سامنے اپنے اصلی خیالات پیش کر رہا ہے یا مذاق کرتا ہے؟“

English translation

They said: "Are you expressing your true ideas before us or are you jesting?"

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 55

    اِس فقرے  کا لفظی ترجمہ یہ ہو گا کہ ”کیا تُو ہمارے سامنے حق پیش کر رہا ہے یا کھیلتا ہے“۔ لیکن اصل مفہوم وہی ہے جس کی ترجمانی اوپر کی گئی ہے ۔ ان لوگوں کو اپنے دین کے برحق ہونے کا اتنا یقین تھا کہ وہ یہ تصوّر کرنے کے لیے بھی تیار نہ تھے کہ یہ باتیں کوئی شخص سنجیدگی کے ساتھ کر سکتا ہے۔ اس لیے انہوں نے کہا کہ یہ تم محض مذاق اور کھیل کر رہے ہو یا واقعی تمہارے یہی خیالات ہیں۔

Al-Anbiya' 21:55 — Translation & Tafsir | Read Maududi