Al-Anbiya' 21:2
Verse 2 of 112
مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنْ رَّبِّهِمْ مُّحْدَثٍ اِلَّا اسْتَمَعُوْهُ وَهُمْ یَلْعَبُوْنَ ۟ۙ
ترجمہ
ان کے پاس جو تازہ نصیحت ہی ان کے ربّ کی طرف سے آتی ہے اُس کو بے تکلف سُنتے ہیں اور کھیل میں پڑے رہتے ہیں،
English translation
Whenever any fresh admonition comes to them from their Lord they barely heed it and remain immersed in play,
تفہیم القرآن — حواشی
- 3
یعنی قرآن کی ہر نئی سورت جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوتی ہے اور انہیں سُنائی جاتی ہے۔
- 4
وَھُمْ یَلْعَبُوْنَ کے دو مطلب ہو سکتے ہیں۔ ایک وہ جو اوپر ترجمہ میں اختیار کیا گیا ہے ، اور اس میں کھیل سے مراد یہی زندگی کا کھیل ہے جسے خدا اور آخرت سے غافل لوگ کھیل رہے ہیں۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ وہ اسے سنجیدگی کے ساتھ نہیں سنتے بلکہ کھیل اور مذاق کے طور پر سُنتے ہیں۔
