Al-Anbiya' 21:100
Verse 100 of 112
لَهُمْ فِیْهَا زَفِیْرٌ وَّهُمْ فِیْهَا لَا یَسْمَعُوْنَ ۟
ترجمہ
وہاں وہ پھُنکارے ماریں گے اور حال یہ ہوگا کہ اس میں کان پڑی آواز نہ سُنائی دے گی
English translation
There they shall groan with anguish and the din and noise in Hell will not let them hear anything.
تفہیم القرآن — حواشی
- 96
اصل میں لفظ زَفِیْر استعمال ہوا ہے ۔ سخت گرمی ، محنت اور تکان کی حالت میں جب آدمی لمبا سانس لے کر اس کو ایک پھُنکار کی شکل میں نکالتا ہے تو اسے عربی میں زفیر کہتے ہیں۔
