Welcome to

Read Maududi

Try RM AIAsk anything, get answers

Quick access with your Google account

Log In

Don't have an account? Sign Up

Ta-Ha 20:64

Verse 64 of 135

فَاَجْمِعُوْا كَیْدَكُمْ ثُمَّ ائْتُوْا صَفًّا ۚ وَقَدْ اَفْلَحَ الْیَوْمَ مَنِ اسْتَعْلٰی ۟

ترجمہ

اپنی ساری تدبیریں آج اکٹھی کر لو اور ایکا کر کے میدان میں آوٴ۔ بس یہ سمجھ لو کہ آج جو غالب رہا وہی جیت گیا۔“

English translation

So muster all your stratagem and come forth in a row. Whoever prevails today shall triumph."

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 39

    یعنی اِن کے مقابلے میں متحدہ محاذ پیش کرو۔ اگر اس وقت تمہارے درمیان آپس ہی میں پھوٹ پڑ گئی اور عین مقابلے  کے وقت مجمع عام کے سامنے یہ ہچکچاہٹ اور سرگوشیاں ہونے لگیں اور ابھی وہا اکھڑ جائے گی اور لوگ سمجھ لیں گے کہ تم خود اپنے حق  پر ہونے کا یقین نہیں رکھتے، بلکہ دلوں میں چور لیے ہوئے مقابلے پر آئے ہو۔