Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Ta-Ha 20:59

Verse 59 of 135

قَالَ مَوْعِدُكُمْ یَوْمُ الزِّیْنَةِ وَاَنْ یُّحْشَرَ النَّاسُ ضُحًی ۟

ترجمہ

موسیٰؑ نے کہا”جشن کا دن طے ہوا، اور دن چڑھے لوگ جمع ہوں۔“

English translation

Moses said: "The appointment to meet you is on the Day of the Feast and let all people come together before noon."

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 32

    فرعون کا مدّعا یہ تھا کہ ایک دفعہ جادوگروں سے لاٹھیوں اور رسیوں کا سانپ بنوا کر دکھا دوں تو موسیٰ ؑ کے معجزے کا جو اثر  لوگوں کے دلوں پر ہوا ہے وہ دُور ہو جائے گا۔ یہ حضرت موسیٰ کی منہ مانگی مراد تھی۔ انہوں نے فرمایا کہ الگ کوئی دن اور جگہ مقرر کرنے کی کیا ضرورت  ہے۔ جشن کا دن قریب ہے ، جس میں تمام  ملک کے لوگ  دار السلطنت میں کھِچ کر آجاتے ہیں۔ وہیں میلے کے میدان میں مقابلہ ہو جائے تاکہ ساری قوم دیکھ لے۔ اور وقت بھی دن کی پوری روشنی کا ہونا چاہیے تاکہ شک و شبہ کے لیے کوئی گنجائش نہ رہے۔

Ta-Ha 20:59 — Translation & Tafsir | Read Maududi