Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Ta-Ha 20:53

Verse 53 of 135

الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّسَلَكَ لَكُمْ فِیْهَا سُبُلًا وَّاَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً ؕ فَاَخْرَجْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْ نَّبَاتٍ شَتّٰی ۟

ترجمہ

وہی جس نے تمہارے لیے زمین کا فرش بچھایا، اور اُس میں تمہارے چلنے کو راستےبنائے، اور اوپر سے پانی برسایا، پھر اُس کے ذریعہ سے مختلف اقسام کی پیداوار نکالی

English translation

He it is Who spread the earth for you; and made in it paths for you, and sent down water from the sky, and then through it We brought forth many species of diverse plants.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 27

    اندازِ کلام سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ حضرت موسیٰ کا جواب”نہ بھُولتا ہے“ پر ختم ہو گیا، اوریہاں سے آخر پیراگراف تک کی پوری عبارت اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور ِ شرح و تذکیر ارشاد ہوئی ہے۔ قرآں میں اس طرح کی مثالیں بکثرت موجود ہیں کہ کسی گزرے ہوئے یا آئندہ پیش آنے والے واقعے کو بیان کرتے ہوئے جب کسی شخص کا کوئی قول نقل کیا جاتا ہے ، تو اس کے بعد متصلاً چند فقرے وعظ و پند، یا شرح و تفسیر، یا تفصیل و توضیح کے طور پر مزید ارشاد فرمائے جاتے ہیں اور صرف اندازِ کلام سے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ اس شخص کا قول نہیں ہے جس کا پہلے ذکر ہو رہا تھا، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کا اپنا قول ہے۔واضح رہے کہ اس عبارت کا تعلق صرف قریب کے فقرے”میرا ربّ نہ چُوکتا ہے نہ بھُولتا ہے“ سےہی نہیں ہے بلکہ حضرت موسیٰ کے پورے کلام سے ہے جو    رَبُّنَا الَّذِیْٓ اَعْطٰی کُلَّ شَیْ ءٍ   سے شروع ہوا ہے۔

Ta-Ha 20:53 — Translation & Tafsir | Read Maududi