Ta-Ha 20:25
Verse 25 of 135
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ ۟ۙ
ترجمہ
موسیٰؑ نے عرض کیا”پروردگار، میرا سینہ کھول دے،
English translation
Moses said: "Lord! Open my breast for me;
تفہیم القرآن — حواشی
- 14
یعنی میرے دل میں اس منصب عظیم کو سنبھالنے کی ہمت پیدا کر دے۔ اور میرا حوصلہ بڑھا دے ۔ چونکہ یہ ایک بہت بڑا کام حضرت موسیٰ ؑ کے سپرد کیا جا رہا تھا جس کے لیے بڑے دل گردے کی ضرورت تھی۔ اس لیے آپ نے دعا کی کہ مجھے وہ صبر ، وہ ثبات ، وہ تحمل ، وہ بے خوفی اور وہ عزم عطا کر جو اس کام کے لیے درکا ر ہے۔
