Ta-Ha 20:17
Verse 17 of 135
وَمَا تِلْكَ بِیَمِیْنِكَ یٰمُوْسٰی ۟
ترجمہ
اور اے موسیٰؑ ، یہ تیرے ہاتھ میں کیا ہے؟“
English translation
And what is in your right hand, O Moses?"
تفہیم القرآن — حواشی
- 11
یہ سوال طلبِ علم کے لیے نہ تھا۔ یہ تو اللہ تعالیٰ کو بھی معلوم تھا کہ موسیٰ ؑ کے ہاتھ میں لاٹھی ہے۔ پوچھنے سے مقصُود یہ تھا کہ لاٹھی کا لاٹھی ہونا حضرت موسیٰ ؑ کے ذہن میں اچھی طرح مستحضر ہو جائے اور پھر وہ اللہ کی قدرت کا کرشمہ دیکھیں۔
