Ta-Ha 20:128
Verse 128 of 135
اَفَلَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْ ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّهٰی ۟۠
ترجمہ
پھر کیا اِن لوگوں کو (تاریخ کے اِس سبق سے)کوئی ہدایت نہ ملی کہ اِن سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں جن کی (بربادشدہ)بستیوں میں آج یہ چلتے پھرتے ہیں؟ درحقیقت اِس میں بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کےلیےجو عقلِ سلیم رکھنے والے ہیں
English translation
Did they not find any guidance in the fact that We destroyed many nations in whose ruined dwelling-places they now walk about? Surely there are many Signs in them for people endowed with wisdom.
تفہیم القرآن — حواشی
- 110
اشارہ ہے اہلِ مکّہ کی طرف جو اُس وقت مخاطب تھے۔
- 111
یعنی تاریخ کے اِس سبق میں ، آثارِ قدیمہ کے اس مشاہدے میں، نسلِ انسانی کے اِس تجربے میں۔
