Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Baqarah 2:94

Verse 94 of 286

قُلْ اِنْ كَانَتْ لَكُمُ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ عِنْدَ اللّٰهِ خَالِصَةً مِّنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ۟

ترجمہ

اِن سے کہو اگر واقعی اللہ کے نزدیک آخرت کا گھر تمام انسانوں کو چھوڑ کر صرف تمہارے ہی لیے مخصُوص ہے ،تب تو تمہیں چاہیے کہ موت کی تمنّا کرو، اگر تم اس خیال میں سچےّ ہو

English translation

Say to them: “If indeed the Last Abode with Allah is yours, in exclusion of other people, then long for death if you are truthful.”

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 98

    یہ ایک تعریض اور نہایت لطیف تعریض ہے اُن کی دُنیا پرستی پر ۔ جن لوگوں کو واقعی دارِ آخرت سے کوئی لگا ؤ ہوتا ہے، وہ دُنیا پر مَرے نہیں جاتے اور نہ موت سے ڈرتے ہیں۔ مگر یہُودیوں کا حال اس کے برعکس تھا اور ہے۔

Al-Baqarah 2:94 — Translation & Tafsir | Read Maududi