Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Baqarah 2:224

Verse 224 of 286

وَلَا تَجْعَلُوا اللّٰهَ عُرْضَةً لِّاَیْمَانِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْا وَتَتَّقُوْا وَتُصْلِحُوْا بَیْنَ النَّاسِ ؕ وَاللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ ۟

ترجمہ

اللہ کے نام کو ایسی قسمیں کھانے کے لیے استعمال نہ کرو، جن سے مقصود نیکی اور تقوٰی اور بندگان خدا کی بھلائی کے کاموں سے باز رہنا ہو۔ اللہ تمہاری باتین سن رہا ہے اور سب کچھ جانتا ہے

English translation

Do not swear by Allah in your oaths if they are intended to hinder you from virtue, piety and promoting the good of mankind. Surely Allah is All-Hearing, All- Knowing.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 243

    احادیثِ صحیحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ جس شخص نے کسی بات کی قَسم کھائی ہو اور بعد میں اس پر واضح ہو جائے کہ اِس قَسم کے توڑ دینے ہی میں خیر اور بھلائی ہے، اسے قَسم توڑ دینی چاہیے اور کفّارہ ادا کرنا چاہیے۔ قَسم توڑنے کا کفّارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا یا انہیں کپڑے پہنانا یا ایک غلام آزاد کرنا یا تین دن کے روزے رکھنا ہے۔(  ملاحظہ ہو سُورہ مائدہ ، آیت 89)

Al-Baqarah 2:224 — Translation & Tafsir | Read Maududi