Al-Baqarah 2:205
Verse 205 of 286
وَاِذَا تَوَلّٰی سَعٰی فِی الْاَرْضِ لِیُفْسِدَ فِیْهَا وَیُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ ؕ وَاللّٰهُ لَا یُحِبُّ الْفَسَادَ ۟
ترجمہ
جب اسے اقتدار حاصل ہو جاتا ہے، تو زمین میں اس کی ساری دوڑ دھوپ اس لیے ہو تی ہےکہ فساد پھیلائے، کھیتوں کو غارت کرے اور نسل ِ انسانی کو تباہ کرے۔۔۔۔حالانکہ اللہ (جسے وہ گواہ بنا رہاتھا) فساد کو ہر گز پسند نہیں کرتا
English translation
Whenever he attains authority, he goes about the earth spreading mischief and laying to waste crops and human life, even though Allah (whose testimony he invokes) does not love mischief.
تفہیم القرآن — حواشی
- 225
”ِذَا تَوَلّٰی“کے دو مطلب ہو سکتے ہیں۔ ایک وہ جو ہم نے متن میں اختیا ر کیا ہے اور دُوسرا مطلب یہ بھی نکلتا ہے کہ یہ مزے مزے کی دل لبھانے والی باتیں بنا کر”جب وہ پلٹتا ہے“، تو عملاً یہ کرتُوت دکھاتا ہے۔
