Al-Baqarah 2:10
Verse 10 of 286
فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ ۙ فَزَادَهُمُ اللّٰهُ مَرَضًا ۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ ۙ۬۟ بِمَا كَانُوْا یَكْذِبُوْنَ ۟
ترجمہ
ان کے دلوں میں ایک بیماری ہےجسے اللہ نے اور زیادہ بڑھادیا،اور جو جھوٹ وہ بولتے ہیں،اس کی پاداش میں ان کے لئے درد ناک سزا ہے
English translation
There is a disease in their hearts and Allah has intensified this disease. A painful chastisement awaits them for their lying.
تفہیم القرآن — حواشی
- 12
بیماری سے مراد منافقت کی بیماری ہے۔ اور اللہ کے اس بیماری میں اضافہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ منافقین کو ان کے نفاق کی سزا فوراً نہیں دیتا بلکہ انہیں ڈھیل دیتا ہے اور اس ڈھیل کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ منافق لوگ اپنی چالوں کو بظاہر کامیاب ہوتے دیکھ کر اور زیادہ مکمل منافق بنتے چلے جاتے ہیں۔
