Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Maryam 19:96

Verse 96 of 98

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا ۟

ترجمہ

یقیناً جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور عملِ صالح کر رہے ہیں عنقریب رحمٰن اُن کے لیے دلوں میں محبت پیدا کر دے گا۔

English translation

Indeed, the Most Compassionate Lord will soon create enduring love for those who believe and do righteous works.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 56

    یعنی آج مکّے کی گلیوں میں وہ ذلیل و رسوا کیے جا رہے ہیں، مگر یہ حالت دیرپا نہیں ہے۔ قریب ہے وہ وقت جبکہ اپنے اعمالِ صالحہ اور اخلاقِ حسنہ کی وجہ سے وہ محبوبِ خلائق ہو کر رہیں گے۔ دل ان کے طرف کھنچیں گے۔ دنیا ان کے آگے  پلکیں بچھائے گی ۔ فسق و فجور ، رعونیت اور کبر ، جھوٹ اور ریاکاری کے بل پر جو سیادت و قیادت چلتی ہو وہ گردنوں کے چاہے جھکالے ، دلوں کو مسخر نہیں کر سکتی۔ اس کے برعکس جو لوگ صداقت ، دیانت ، اخلاص اور حس اخلاق کے ساتھ راہِ راست کی طرف دعوت دیں ، ان سے اوّل اوّل چاہے دنیا کتنی ہی اُپر ائے ، آخر کار وہ دلوں کو موہ لیتے ہیں اور بد دیانت لوگوں کا جھوٹ زیادہ دیر تک ان کا راستہ روکے نہیں رہ سکتا۔

Maryam 19:96 — Translation & Tafsir | Read Maududi