Maryam 19:5
Verse 5 of 98
وَاِنِّیْ خِفْتُ الْمَوَالِیَ مِنْ وَّرَآءِیْ وَكَانَتِ امْرَاَتِیْ عَاقِرًا فَهَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْكَ وَلِیًّا ۟ۙ
ترجمہ
مجھے اپنے پیچھے اپنے بھائی بندوں کی برائیوں کا خوف ہے ، اور میری بیوی بانجھ ہے۔ تو مجھے اپنے فضلِ خاص سے ایک وارث عطا کر دے
English translation
I fear evil from my kinsmen after I am gone; and my wife is barren, so grant me an heir out of Your special grace,
تفہیم القرآن — حواشی
- 3
مطلب یہ کہ ابیاہ کے خاندان میں میرے بعد کوئی ایسا نظر نہیں آتا جو دینی اور اخلاقی حیثیت سے اس منصب کا اہل ہو جسے میں سنبھالے ہوئے ہوں ۔ آگے جو نسل اٹھتی نظر آ رہی ہے جو اس کے لچھن بگڑے ہوئے ہیں ۔
