Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Maryam 19:41

Verse 41 of 98

وَاذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِبْرٰهِیْمَ ؕ۬ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّا ۟

ترجمہ

ور اس کتاب میں ابراہیم ؑ کا قصہ بیان کرو ، بے شک وہ ایک راست باز انسان اور ایک نبی تھا

English translation

(O Muhammad), recite in the Book the account of Abraham. Most surely he was a man of truth, a Prophet.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 28

    یہاں سے خطاب کا رُخ اہلِ مکہ کی طرف پھر رہا ہے جنہوں نے اپنے نوجوان بیٹوں، بھائیوں  اور دوسرے رشتہ داروں کو اُسی طرح خدا پرستی کے جرم میں گھر چھوڑ نے پر مجبور کر دیا تھا جس طرح حضرت ابراہیم ؑ  کو ان کے باپ اور بھائی بندوں نے دیس نکالا دیا تھا۔ اس غر ض کے لیے دوسرے انبیاء کو چھوڑ کر خاص طور پر حضرت ابراہیم ؑ کے قصّے کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ قریش کے لوگ ان کو اپنا پیشوا مانتے تھے اور انہی کی اولاد ہونے پر عرب میں اپنا فخر جتا یا کرتے تھے۔

Maryam 19:41 — Translation & Tafsir | Read Maududi