Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Maryam 19:12

Verse 12 of 98

یٰیَحْیٰی خُذِ الْكِتٰبَ بِقُوَّةٍ ؕ وَاٰتَیْنٰهُ الْحُكْمَ صَبِیًّا ۟ۙ

ترجمہ

”اے یحییٰ، کتابِ الہٰی کو مضبُوط تھام لے۔“ ہم نے اسے بچپن ہی میں”حکم“ سے نوازا

English translation

"O John! Hold the Book with all your strength." We had bestowed wisdom upon him while he was still a child;

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 9

    بیچ میں یہ تفصیل چھوڑ دی گئی ہے کہ اس فرمانِ الہٰی کے مطابق حضرت یحییٰ پیدا ہوئے اور جوانی کی عمر کو پہنچے۔ اب یہ بتایا جا رہا ہے کہ جب وہ سن رشد کو پہنچے تو کیا کام اُن سے لیا گیا۔ یہاں صرف ایک فقرے میں اس مشن کو بیان کر دیا گیا ہے جو منصب نبوت پر مامور کرتے وقت ان کے سپرد کیا گیا تھا۔ یعنی وہ توراۃ پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہوں اور بنی اسرائیل کو اس پر قائم کرنے کی کوشش کریں۔

  2. 10

    ”حکم“ یعنی قوتِ فیصلہ، قوتِ اجتہاد، تفقہ فی الدین، معاملات میں صحیح رائے قائم کرنے کی صلاحیت ، اور اللہ کی طرف سے معاملات میں فیصلہ دینے کا اختیار۔

Maryam 19:12 — Translation & Tafsir | Read Maududi