Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Kahf 18:64

Verse 64 of 110

قَالَ ذٰلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِ ۖۗ فَارْتَدَّا عَلٰۤی اٰثَارِهِمَا قَصَصًا ۟ۙ

ترجمہ

موسیٰؑ نے کہا”اسی کی تو ہمیں تلاش تھی۔“ چنانچہ وہ دونوں اپنے نقشِ قدم پر پھر واپس ہوئے

English translation

Moses said: "That is what we were looking for." So the two turned back, retracing their footsteps,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 58

    یعنی منزل مقصود کا یہی نشان تو ہم کو بتایا گیا تھا۔ اس سے خود بخود یہ اشارہ نکلتا ہے کہ حضرت موسیٰ کا یہ سفر اللہ تعالیٰ کے حکم سے تھا اور ان کو منزل مقصود کی علامت یہی بتائی گئی تھی کہ جہاں ان کے ناشتے کی مچھلی غائب ہو جائے  وہی مقام اس بندے کی ملاقات کا ہے جس سے ملنے کے لیے وہ بھیجے گئےتھے۔

Al-Kahf 18:64 — Translation & Tafsir | Read Maududi