Al-Kahf 18:1
Verse 1 of 110
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ عَلٰی عَبْدِهِ الْكِتٰبَ وَلَمْ یَجْعَلْ لَّهٗ عِوَجًا ۟ؕٚ
ترجمہ
تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے اپنے بندے پر یہ کتاب نازل کی اور اس میں کوئی ٹیڑھ نہ رکھی۔
English translation
Praise be to Allah Who has revealed to His servant the Book devoid of all crookedness;
تفہیم القرآن — حواشی
- 1
یعنی اس میں کوئی اینچ پینچ کی بات ہے جو سمجھ میں نہ آ سکے ، اور نہ کوئی بات حق و صداقت کے خط مستقیم سے ہٹی ہوئی ہے جسے ماننے میں کسی راستی پسند انسان کو تأمل ہو۔
