Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Isra' 17:73

Verse 73 of 111

وَاِنْ كَادُوْا لَیَفْتِنُوْنَكَ عَنِ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ لِتَفْتَرِیَ عَلَیْنَا غَیْرَهٗ ۖۗ وَاِذًا لَّاتَّخَذُوْكَ خَلِیْلًا ۟

ترجمہ

اے محمد ؐ ، ان لوگوں نے اِس کوشش میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی کہ تمہیں فتنے میں ڈال کر اُس وحی سے پھیر دیں جو ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے تاکہ تم ہمارے نام پر اپنی طرف سے کوئی بات گھڑو۔اگر تم ایسا کرتے تو وہ ضرور تمہیں اپنا دوست بنالیتے

English translation

(O Muhammad), they had all but tempted you away from what We have revealed to you that you may invent something else in Our Name. Had you done so, they would have taken you as their trusted friend.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 87

    یہ اُن حالات کی طر ف اشارہ ہے جو پچھلے دس بارہ سال سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مکے  میں پیش آرہے تھے ۔ کفارِ مکہ اس بات کے  درپے تھے کہ جس طرح بھی ہو آپ کو توحید کی اس دعوت سے ہٹا دیں جسے آپ پیش کر رہے  تھے اور کسی نہ کسی  طرح آپ کو مجبور کر دیں کہ آپ ان کے شرک اور رسومِ جاہلیت سے کچھ نہ کچھ مصالحت کر لیں۔ اس غرض کے لیے انہوں نے آپ کو فتنے میں ڈالنے کی ہر کوشش کی۔ فریب بھی دیے، لالچ بھی دلائے، دھمکیاں بھی دیں، جھوٹے پر پگنڈے کا طوفان بھی اُٹھایا، ظلم و ستم بھی کیا، معاشی دباؤ بھی ڈالا، معاشرتی مقاطعہ بھی کیا، اور وہ سب کچھ کر ڈالا جو  کسی انسان کے عزم کو شکست دینے کے لیے کیا جاسکتا تھا۔

Al-Isra' 17:73 — Translation & Tafsir | Read Maududi