Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Isra' 17:67

Verse 67 of 111

وَاِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فِی الْبَحْرِ ضَلَّ مَنْ تَدْعُوْنَ اِلَّاۤ اِیَّاهُ ۚ فَلَمَّا نَجّٰىكُمْ اِلَی الْبَرِّ اَعْرَضْتُمْ ؕ وَكَانَ الْاِنْسَانُ كَفُوْرًا ۟

ترجمہ

جب سمندر میں تم پر مصیبت آتی ہے تو اُس ایک کے سوا دُوسرے جن جن کو تم پکارا کرتے ہو وہ سب گُم ہوجاتے ہیں، مگر جب وہ تم کو بچا کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو تم اُس سے منہ موڑ جاتے ہو۔ انسان واقعی بڑا ناشکرا ہے

English translation

When a calamity befalls you on the sea, all those whom you invoke forsake you except Him. But when He delivers you safely to the shore you turn away from Him, for man is indeed most thankless.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 84

    یعنی اس بات کی دلیل ہے کہ تمہاری اصلی فطرت ایک خدا کے سوا کسی رب کو نہیں جانتی، اور تمہارے اپنے دل کی گہرائیوں میں  یہ شعور موجود ہے  کہ نفع و نقصان کے  حقیقی اختیارات کا مالک بس وہی  ایک ہے ۔ ورنہ آخر اس کی وجہ کیا ہے کہ جو اصل وقت دستگیری کا ہے اُس وقت تم کو ایک خدا کے سوا کوئی دوسرا دستگیر نہیں سوجھتا؟

Al-Isra' 17:67 — Translation & Tafsir | Read Maududi