Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Isra' 17:62

Verse 62 of 111

قَالَ اَرَءَیْتَكَ هٰذَا الَّذِیْ كَرَّمْتَ عَلَیَّ ؗ لَىِٕنْ اَخَّرْتَنِ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَاَحْتَنِكَنَّ ذُرِّیَّتَهٗۤ اِلَّا قَلِیْلًا ۟

ترجمہ

پھر وہ بولا”دیکھ تو سہی، کیا یہ اس قابل تھا کہ تُو نے اِسے مجھ پر فضیلت دی؟ اگر تُو مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے تو میں اس کی پُوری نسل کی بیخ کَنی کر ڈالوں، بس تھوڑے ہی لوگ مجھ سے بچ سکیں گے۔“

English translation

He then continued: "Look! This is he whom You have exalted above me! If you will grant me respite till the Day of Resurrection I shall uproot the whole of his progeny except only a few."

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 75

    ”بیخ گنی کر ڈالوں“، یعنی ان کے قدم سلامتی کی راہ سے اکھاڑ پھینکوں۔”احتناک“کے اصل معنی کسی چیز کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے ہیں۔ چونکہ انسان کا اصل مقام خلافتِ الہٰی ہے جس کا تقاضا اطاعت میں ثابت قدم رہنا ہے، اس لیے اس مقام سے اُس کا ہٹ جانا بالکل ایسا ہے جیسے کسی درخت کا بیخ دبن سے اُکھاڑ پھینکا جانا۔

Al-Isra' 17:62 — Translation & Tafsir | Read Maududi