Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

An-Nahl 16:96

Verse 96 of 128

مَا عِنْدَكُمْ یَنْفَدُ وَمَا عِنْدَ اللّٰهِ بَاقٍ ؕ وَلَنَجْزِیَنَّ الَّذِیْنَ صَبَرُوْۤا اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ۟

ترجمہ

جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ خرچ ہو جانے والا ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہی باقی رہنے والا ہے، اور ہم ضرور صبر سے کام لینے والوں کو اُن کے اجر اُن کے بہترین اعمال کے مطابق دیں گے

English translation

Whatever you have is bound to pass away and whatever is with Allah will last. And We shall surely grant those who have been patient their reward according to the best of what they did.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 99

    ”صبر سے کام لینے والوں کو“، یعنی ان لوگوں کو جو رہ طمع اور خواہش اور جذبۂ نفسانی کے مقابلہ میں حق اور راستی پر قائم رہیں، ہر اُس نقصان کو برداشت کر لیں جو اِس دنیا میں راستباز ی اختیار کرنے سے پہنچتا ہو، ہر اُس فائدے کو ٹھکرا دیں جو دنیا میں ناجائز طریقے اختیار کرنے سے حاصل ہو سکتا ہو، اور حسنِ عمل کے مفید نتائج کے لیے اُس وقت تک انتظار کر نے کے لیے تیار ہوں جو موجودہ  دنیوی زندگی ختم ہو جانے کے بعد دوسری دنیا میں آنے والا ہے۔

An-Nahl 16:96 — Translation & Tafsir | Read Maududi