An-Nahl 16:95
Verse 95 of 128
وَلَا تَشْتَرُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا ؕ اِنَّمَا عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ۟
ترجمہ
اللہ کے عہد کو تھوڑے سے فائدے کے بدلے نہ بیچ ڈالو، جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو
English translation
Do not barter away the covenant of Allah for a paltry gain. Verily that which is with Allah is far better for you, if you only knew.
تفہیم القرآن — حواشی
- 97
یعنی اُس عہد کو جو تم نے اللہ کے نام پر کیا ہو، یا دینِ الہٰی کے نمائندہ ہونے کی حیثیت سے کیا ہو۔
- 98
یہ مطلب نہیں ہے کہ اسے بڑے فائدے کے بدلے بیچ سکتے ہو۔ بلکہ مطلب یہ ہے کہ دنیا کا جو فائدہ بھی ہے وہ اللہ کے عہد کی قیمت میں تھوڑا ہے۔ اس لیے اس بیش بہا چیز کو اس چھوٹی چیر کے عوض بیچنا بہر حال خسارے کا سودا ہے۔
