Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

An-Nahl 16:87

Verse 87 of 128

وَاَلْقَوْا اِلَی اللّٰهِ یَوْمَىِٕذِ لسَّلَمَ وَضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ ۟

ترجمہ

اُس وقت یہ سب اللہ کے آگے جُھک جائیں گے اور ان کو وہ ساری افترا پردازیاں رفو چکّر ہو جائیں گی جو یہ دنیا میں کرتے رہے تھے۔

English translation

On that Day they will offer their submission and all that they had fabricated will have vanished.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 85

    یعنی وہ سب غلط ثابت ہوں گی۔ جن  جن سہاروں  پر وہ دنیا میں بھروسا کیے ہوئے تھے وہ سارے کے سارے گم ہو جائیں گے۔ کسی فریاد رس کو وہاں فریاد رسی کے لیے موجود نہ پائیں گے ۔ کوئی مشکل کشا ان کی مشکل حل کرنے کے لیے نہیں ملے گا۔ کوئی آگے بڑھ کر یہ کہنے والا نہ ہو گا کہ یہ میرے متوسل تھے، انہیں کچھ نہ کہا جائے۔

An-Nahl 16:87 — Translation & Tafsir | Read Maududi