Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

An-Nahl 16:66

Verse 66 of 128

وَاِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةً ؕ نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهٖ مِنْ بَیْنِ فَرْثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآىِٕغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ ۟

ترجمہ

اور تمہارے لیے مویشیوں میں بھی ایک سبق موجود ہے۔ اُن کے پیٹ سے گوبر اور خون کے درمیان ہم ایک چیز تمہیں پِلاتے ہیں، یعنی خالص دُودھ، جو پینے والوں کے لیے نہایت خوشگوار ہے

English translation

Surely there is a lesson for you in the cattle: We provide you to drink out of that which is in their bellies between the faeces and the blood - pure milk - which is a palatable drink for those who take it.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 55

    گوبر اور خون کے درمیان“ کا مطلب یہ  ہے کہ جانور جو غذا کھاتے ہیں اُس سے ایک طرف تو خون  بنتا ہے، اور دوسری طرف فضلہ، مگر انہی جانوروں کی صنفِ اُناث میں اُسی غذا سے ایک تیسری چیز بھی پیدا ہو جاتی ہے جو خاصیت ، رنگ و بو، فائدے اور مقصد میں ان دونوں سے بالکل مختلف ہے۔ پھر خاص طور پر مویشیوں میں اس چیز کی پیداوار اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ضرورت پوری کرنے کے بعد انسان کے لیے بھی یہ بہترین غذا کثیر مقدار میں فراہم کرتے رہتے ہیں۔

An-Nahl 16:66 — Translation & Tafsir | Read Maududi