Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

An-Nahl 16:54

Verse 54 of 128

ثُمَّ اِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنْكُمْ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْكُمْ بِرَبِّهِمْ یُشْرِكُوْنَ ۟ۙ

ترجمہ

مگر جب اللہ اُس وقت کو ٹال دیتا ہے تو یکایک تم میں سے ایک گروہ اپنے ربّ کے ساتھ دُوسروں کو(اس مہربانی کے شکریے میں)شریک کرنے لگتا ہے۔

English translation

But as soon as He removes the distress from you, some of you associate others with their Lord in giving thanks,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 47

    یعنی اللہ کے شکریہ کے ساتھ ساتھ کسی بزرگ یا کسی دیوی یا دیوتا کے شکریے کی بھی نیازیں اور نذریں چڑھانی شروع کر دیتا ہے۔ اور اپنی بات بات سے یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کے نزدیک  اللہ کی اس مہربانی میں اُن حضرت کی مہربانی کا بھی دخل تھا، بلکہ اللہ ہر گز مہربانی نہ کرتا اگر وہ حضرت مہربان ہو کر اللہ کو مہربانی پر آمادہ نہ کرتے۔

An-Nahl 16:54 — Translation & Tafsir | Read Maududi