An-Nahl 16:53
Verse 53 of 128
وَمَا بِكُمْ مِّنْ نِّعْمَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ ثُمَّ اِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَاِلَیْهِ تَجْـَٔرُوْنَ ۟ۚ
ترجمہ
تم کو جو نعمت بھی حاصل ہے اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ پھر جب کوئی سخت وقت تم پر آتا ہے تو تم لوگ خود اپنی فریادیں لے کر اُسی کی طرف دوڑتے ہو۔
English translation
Every bounty that you enjoy is from Allah; and whenever any misfortune strikes you, it is to Him that you cry for the removal of your distress.
تفہیم القرآن — حواشی
- 46
یعنی یہ توحید کی ایک صریح شہادت تمہارے اپنے نفس میں موجود ہے۔ سخت مصیبت کے وقت جب تمام مَن گھڑت تصورات کا زنگ ہٹ جاتا ہے تو تھوڑی دیر کے لیے تمہاری اصل فطرت اُبھر آتی ہے جو اللہ کے سوا کسی الٰہ ، کسی رب، اور کسی مالِک ذی اختیار کو نہیں جانتی ۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورۂ انعام حواشی نمبر 29 و نمبر 41۔ یونس ، حاشیہ نمبر 31)۔
