Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

An-Nahl 16:49

Verse 49 of 128

وَلِلّٰهِ یَسْجُدُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ مِنْ دَآبَّةٍ وَّالْمَلٰٓىِٕكَةُ وَهُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ ۟

ترجمہ

زمین اور آسمانوں میں جس قدر جان دار مخلوقات ہیں اور جتنے ملائکہ ہیں سب اللہ کے آگے سر بسجُود ہیں۔ وہ ہر گز سرکشی نہیں کرتے

English translation

All living creatures and all angels in the heavens and on the earth are in prostration before Allah; and never do they behave in arrogant defiance.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 42

    یعنی زمین ہی کی نہیں ، آسمانوں کی بھی وہ تمام ہستیاں جن کو قدیم زمانے سے لے کر آج تک  لوگ دیوی، دیوتا اور خدا کے رشتہ دار ٹھیراتے آئے ہیں دراصل غلام اور تابعدار ہیں۔ ان میں سے  بھی کسی کا خداوندی میں کوئی حصہ نہیں۔  ضمنًا  اس آِت سے ایک اشارہ اس طرف بھی نکل آیا ہے کہ جاندار مخلوقات صرف زمین ہی میں نہیں ہیں بلکہ عالم بالا کے سیّاروں میں بھی ہیں۔ یہی بات سورۂ شوریٰ آیت  29 میں بھی ارشاد ہوئی ہے۔

An-Nahl 16:49 — Translation & Tafsir | Read Maududi