Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

An-Nahl 16:48

Verse 48 of 128

اَوَلَمْ یَرَوْا اِلٰی مَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ یَّتَفَیَّؤُا ظِلٰلُهٗ عَنِ الْیَمِیْنِ وَالشَّمَآىِٕلِ سُجَّدًا لِّلّٰهِ وَهُمْ دٰخِرُوْنَ ۟

ترجمہ

اور کیا یہ لوگ اللہ کی پیدا کی ہوئی کسی چیز کو بھی نہیں دیکھتے کہ اس کا سایہ کس طرح اللہ کے حضُور سجدہ کرتے ہوئے دائیں اور بائیں گرتا ہے؟ سب کے سب اِس طرح اظہارِ عجز کر رہے ہیں

English translation

Do the people not see how the objects Allah has created cast their shadows right and left, prostrating themselves in utter submission to Allah?

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 41

    یعنی تمام جسمانی اشیاء کے سائے اس بات کی علامت ہیں کہ پہاڑ ہوں یا درخت ، جانور ہوں یا انسان، سب کے سب ایک ہمہ گیر قانون کی گرفت میں جکڑے ہوئے ہیں ، سب کی پیشانی پر بندگی کا داغ لگا ہوا ہے ، اُلوہیت میں کسی کا کوئی ادنیٰ حصہ بھی نہیں ہے۔ سایہ پڑنا ایک چیز  کے مادّی ہونے کی کھلی  علامت ہے، اور مادّی ہونا بندہ و مخلوق ہونے کا کھلا ثبوت ۔

An-Nahl 16:48 — Translation & Tafsir | Read Maududi