Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

An-Nahl 16:27

Verse 27 of 128

ثُمَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یُخْزِیْهِمْ وَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تُشَآقُّوْنَ فِیْهِمْ ؕ قَالَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ اِنَّ الْخِزْیَ الْیَوْمَ وَالسُّوْٓءَ عَلَی الْكٰفِرِیْنَ ۟ۙ

ترجمہ

پھر قیامت کے روز اللہ انہیں ذلیل و خوار کرے گا۔ وہ اُن سے کہے گا”بتاوٴ اب کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کےلیے تم (اہلِ حق سے)جھگڑے کیا کرتے تھے؟“۔۔۔۔جن لوگوں کو دنیا میں علم حاصل تھا وہ کہیں گے”آج رُسوائی اور بدبختی ہے کافروں کے لیے۔“

English translation

And again, on the Day of Resurrection, He will bring them to disgrace, and say: "Tell Me, now, where are those to whom you ascribed a share in My Divinity, and for whose sake you disputed (with the upholders of the Truth)?" Those who were endowed with knowledge (in the world) will say: "Surely today humiliation and misery shall be the lot of the unbelievers";

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 23

    پہلے فقرے اور اس فقرے کے درمیان ایک لطیف خلا ہے   جسے سامع کا ذہن تھوڑے غور و فکر  سے خود بھر  سکتا ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ یہ سوال کرے گا تو سارے میدانِ حشر میں ایک سناٹا چھا جائے گا۔ کفار و مشرکین کی زبانیں بند  ہو جائیں گی۔ اُن کے پاس اس سوال کا کوئی جواب نہ  ہوگا ۔ اس لیے وہ دم بخود  رہ جائیں گے اور اہلِ علم کے درمیان  آپس میں یہ باتیں ہوں گی۔

An-Nahl 16:27 — Translation & Tafsir | Read Maududi