Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

An-Nahl 16:19

Verse 19 of 128

وَاللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَمَا تُعْلِنُوْنَ ۟

ترجمہ

حالانکہ وہ تمہارے کھُلے سے بھی واقف ہے اور چھُپے سے بھی۔

English translation

Allah knows all that you conceal and all that you disclose.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 18

    یعنی کوئی احمق یہ نہ سمجھے کہ انکار ِ خد ااور شرک اور معصیت کے باوجود نعمتوں کا سلسلہ کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ کو لوگوں کے کرتوتوں کی خبر  نہیں ہے۔ یہ کوئی اندھی بانٹ اور غلط بخشی نہیں ہے کہ جو بے خبری کی وجہ سے ہو رہی ہو۔ یہ تو وہ علم اور درگزر ہے جو مجرموں کے پوشیدہ اسرار بلکہ دل کی چھپی ہی نیتوں سے واقف ہونے کے باوجود کیا جا رہا ہے، اور یہ وہ فیاضی و عالی ظرفی ہے  جو صرف ربّ العالمین ہی کو زیب دیتی ہے۔

An-Nahl 16:19 — Translation & Tafsir | Read Maududi