An-Nahl 16:120
Verse 120 of 128
اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ كَانَ اُمَّةً قَانِتًا لِّلّٰهِ حَنِیْفًا ؕ وَلَمْ یَكُ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ ۟ۙ
ترجمہ
واقعہ یہ ہے کہ ابراہیم ؑ اپنی ذات سے ایک پوری اُمّت تھا، اللہ کا مطیعِ فرمان اور یکسُو۔ وہ کبھی مشرک نہ تھا
English translation
Indeed Abraham was a whole community by himself, obedient to Allah, exclusively devoted to Him. And he was never one of those who associated others with Allah in His Divinity.
تفہیم القرآن — حواشی
- 120
یعنی وہ اکیلا انسان بجائے خو د ایک اُمت تھا۔ جب دنیا میں کوئی مسلمان نہ تھا تو ایک طرف وہ اکیلااسلام کا علمبردار تھا اور دوسری طرف ساری دنیا کفر کی علمبردار تھی۔ اُس اکیلے بندۂ خدا نے وہ کام کیا جو ایک امّت کے کرنے کا تھا۔ وہ ایک شخص نہ تھا بلکہ ایک پورا ادارہ تھا۔
