Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Hijr 15:86

Verse 86 of 99

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ ۟

ترجمہ

یقیناً تمہارا ربّ سب کا خالق ہے اور سب کچھ جانتا ہے۔

English translation

Your Lord is indeed the Creator of all, the All-Knowing.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 48

    یعنی خالق ہونے کی حیثیت سے وہ اپنی مخلوق پر کامل غلبہ و تسلط رکھتا ہے ، کسی مخلوق  کی یہ طاقت نہیں ہے کہ اس کی گرفت سے بچ سکے ۔ اور اِس کے ساتھ  وہ پوری طرح باخبر بھی ہے ، جو کچھ اِن لوگوں کی اصلاح کے لیے تم کر رہے ہو اسے بھی وہ جانتا ہے اور جن ہتھکنڈوں سے یہ تمہاری  سعیِ اصلاح کو ناکام کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اُن کا بھی اسے علم ہے۔ لہٰذا تمہیں گھبرانے اور بے صبر ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ مطمئن رہو کہ وقت آنے پر ٹھیک ٹھیک انصاف کے مطابق فیصلہ چکا دیا جائے گا۔

Al-Hijr 15:86 — Translation & Tafsir | Read Maududi