Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Hijr 15:6

Verse 6 of 99

وَقَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْ نُزِّلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ اِنَّكَ لَمَجْنُوْنٌ ۟ؕ

ترجمہ

یہ لوگ کہتے ہیں”اَے وہ شخص جس پر ذکر نازل ہوا ہے، تُو یقیناً دیوانہ ہے

English translation

They say: "O you to whom the Admonition has been revealed, you are surely crazed.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 3

    ”ذکر“ کا لفظ قرآن میں اصطلاحًا کلامِ الہٰی کے لیے استعمال ہوا ہے جو سراسر نصیحت بن کے آتا ہے۔ پہلے جتنی کتابیں انبیاء پر نازل ہوئی تھیں وہ سب بھی”ذکر“ تھیں اور یہ قرآن بھی ”ذکر“ ہے۔ذکر کے اصل معنی  ہیں”یاد دلانا“ ”ہوشار کرنا“ اور ”نصیحت کرنا“۔

  2. 4

    یہ فقرہ وہ لوگ  طنز کے طور پر کہتے تھے۔ اُن کو تو  یہ تسلیم ہی نہیں تھا کہ یہ ذکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا ہے۔ نہ اِسے تسلیم کر لینے کے بعد وہ آپ کو دیوانہ کہہ سکتے تھے۔ دراصل اُن کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ” اے وہ شخص جس کا دعویٰ یہ  ہےکہ مجھ پر یہ ذکر نازل ہوا ہے“۔ یہ اُسی طرح کی بات ہے جیسی  فرعون نے حضرت موسیٰ کی دعوت سننے کے بعد اپنے درباریوں سے کہی تھی کہ  اِنَّ رَسُوْلَکُمُ الَّذِیْٓ اُرْسِلَ اِلَیْکُمْ لَمَجْنُوْنٌ، ” یہ پیغمبر صاحب جو تم لوگوں کی طرف بھیجے گئے ہیں ، ان کا دماغ درست نہیں ہے“۔

Al-Hijr 15:6 — Translation & Tafsir | Read Maududi