Al-Hijr 15:58
Verse 58 of 99
قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰی قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَ ۟ۙ
ترجمہ
وہ بولے”ہم ایک مُجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں۔
English translation
They said: "Verily we have been sent to a guilty people
تفہیم القرآن — حواشی
- 34
اشارے کا یہ اختصار صاف بتا رہا ہے کہ قومِ لوط کے جرائم کا پیمانہ اس وقت اتنا لبریز ہو چکا تھا کہ حضرت ابراہیمؑ جیسے باخبر آدمی کے سامنے اس کانام لینے کی قطعًا ضرورت نہ تھی، بس”ایک مجرم قوم“ کہہ دینا بالکل کافی تھا۔
