Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Hijr 15:47

Verse 47 of 99

وَنَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ اِخْوَانًا عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ ۟

ترجمہ

اُن کے دلوں میں جو تھوڑی بہت کھوٹ کپٹ ہو گی اسے ہم نکال دیں گے، وہ آپس میں بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر بیٹھیں گے

English translation

And We shall purge their breasts of all traces of rancour; and they shall be seated on couches facing one another as brothers.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 28

    یعنی نیک لوگوں کے درمیان آپس کی غلط فہمیوں کی بنا پر دنیا میں اگر کچھ کدورتیں پیدا ہوگئی ہوں گی تو جنّت میں داخل ہونے کے وقت وہ دور ہو جائیں گی اور ان کے دل ایک دوسرے کی طرف سے بالکل صاف  کر دیے جائیں گے ۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو  سورۂ اعراف۔ حاشیہ نمبر 32)۔

Al-Hijr 15:47 — Translation & Tafsir | Read Maududi