Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Hijr 15:44

Verse 44 of 99

لَهَا سَبْعَةُ اَبْوَابٍ ؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ ۟۠

ترجمہ

یہ جہنّم(جس کی وعید پَیروانِ ابلیس کے لیے کی گئی ہے)اس کے سات دروازے ہیں۔ ہر دروازے کے لیے ان میں سے ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہے۔

English translation

There are seven gates in it, and to each gate a portion of them has been allotted.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 26

    جہنم کے یہ دروازے اُن گمراہیوں اور معصیتوں کے لحاظ سے ہیں جن پر چل کر آدمی اپنے لیے دوزخ کی راہ کھولتا ہے۔ مثلاً کوئی دہریّت کے راستے سے دوزخ کی طرف جاتا ہے ، کوئی شرک کے راستہ سے ، کوئی نفاق کے راستہ سے، کوئی نفس پرستی  اور فسق  و فجور کے راستہ سے، کوئی ظلم و ستم اور خلق آزاری کے راستہ سے، کوئی تبلیغِ ضلالت اور اقامتِ کفر کے راستہ سے ، اور کوئی اشاعتِ فحشاء و منکر کے راستہ سے۔

Al-Hijr 15:44 — Translation & Tafsir | Read Maududi